Pakistan Current Affairs @[email protected]
146K subscribers - no pronouns :c
This is the channel which will keep inform to all of its sub
in the future - u will be able to do some more stuff here,,,!! like pat catgirl- i mean um yeah... for now u can only see others's posts :c
سترہ سالہ ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قتل کی تفتیش میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عمر حیات نے اعتراف کیا ہے کہ اُس نے ثناء کو متعدد بار ملاقات سے انکار کرنے پر قتل کیا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمر حیات خود کو جعلی طور پر ایک امیر زمیندار ظاہر کر رہا تھا، جبکہ حقیقت میں وہ ایک ریٹائرڈ گریڈ 16 کے سرکاری ملازم کا بیٹا ہے۔ اُس نے دو بار فیصل آباد سے اسلام آباد تک کرائے کی لگژری گاڑی میں سفر کیا تاکہ ثناء سے ملاقات کر سکے۔
انکار پر شدید ردعمل
پولیس کے مطابق، 29 مئی کو، جو کہ ثناء کی سالگرہ کا دن تھا، عمر حیات کیک اور تحفے لے کر اُس کے گھر پہنچا لیکن ثناء نے ملاقات سے انکار کر دیا۔ وہ 2 جون کو دوبارہ آیا اور شام 5 بجے کے قریب کئی گھنٹے گھر کے باہر انتظار کرتا رہا۔ ایک بار پھر انکار پر، عمر نے غصے میں آ کر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
اس نے اپنا اعتراف مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا، جس میں اُس نے ثناء کے مسلسل انکار سے دل شکستہ ہونے اور غصے میں آ کر یہ قدم اٹھانے کا اعتراف کیا۔
فرار اور گرفتاری
قتل کے بعد، عمر حیات نے کرائے کی گاڑی اسلام آباد میں چھوڑ دی اور مختلف ذرائع سے فیصل آباد واپس گیا، جن میں بائیک رائیڈ، ٹیکسی اور آخر میں بس شامل تھی۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس چند سو روپے ہی موجود تھے۔ بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس نے گاڑی کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا، جس پر کار رینٹل کمپنی کا مالک پولیس کے سامنے پیش ہوا۔
قانونی کارروائی
عمر حیات کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں مجسٹریٹ احمد شہزاد کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے شناختی پریڈ کی اجازت مانگی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت میں پیشی کے وقت عمر نے چہرہ کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا۔
2 - 0
ثنا یوسف کے قتل پہ ترسے ھوئے، محروم اور جعلی غیرت کے نشے میں دھت مردوں کی بکواسیات تو سمجھ آتی ہیں، لیکن وہاں برقعہ والی ام ہانی، ام فلانی جیسی خواتین کے کمنٹس ذیادہ صدمہ انگیز ہیں۔ ثنا یوسف اچھی شکل کی، خوش مزاج، آہنی زندگی کو آزادی سے جیتی نظر آتی ھے، جو یقینا ایسی تمام عورتوں کیلئے جلن آور تکلیف کا سبب ھے، جن کی اپنی زندگی ٹاکسک خاندان اور ٹاکسک گھریلو ماحول اور ٹاکسک مردوں کے ساتھ گزر رہی ھے______ ثنا یوسف نے کون سا برا کام کیا ھے جو عورتیں بھی اس کے قتل پہ ساڑ نکال رہی ہیں؟
ٹین ایج کی اپنی نفسیات ھے، خاص طور پہ بچیوں کی۔ یہ اظہار ذات کا مرحلہ ھے، چاہے جانے اور سراہے جانے کی عمر ھوتی ھے۔
ثنا یوسف کے والدین خوش قسمت تھے کہ انہیں ایسی خوش مزاج بیٹی ملی جو اس عمر میں خود اعتماد اور شناختی بحران سے محفوظ تھی۔ ان سے پوچھیں جن کی بیٹیاں اس عمر میں نفسیاتی کشمکش اور تنہائی پسندی سے گزرتی ہیں، ان کیلئے اپنی ذات کا اظہار مشکل ھوتا ھے۔ یہ عمر کنفیوژن اور شناختی بحران سے عبارت ھے۔
عورت کو تو اس عمر کی بچیوں بارے ذیادہ معاملہ فہم اور احساس ھونا چاہئیے کیونکہ وہ خود بھی اس دوراہے سے گزرتی ہیں۔ لیکن جو خود کسی گھٹن میں جی رہی ہیں، ان ڈریکولا عورتوں کیلئے ثنا یوسف کا قتل گویا ان کی محرومی کا ازالہ ھے۔ کیسی اذیت پسندی ھے! اندازہ کریں، اس قتل پہ ناچنے والی مذہبی و غیرت مند باجیاں، کس قسم کے "غیرت مند" مرد اس معاشرے کو تحفہ دیں گی۔۔۔ ان کی نس بندی نا ھوئی تو جنونیوں کی پیدائش کا سلسلہ نہیں رکنے والا_______
ہر حادثہ کوئی نہ کوئی سیکھ دیتا ہے۔ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے دو باتیں سیکھیں اور اپنے بچوں کو سکھائیں
پہلی یہ کہ
اپنی بہنوں بیٹیوں کو بتائیں کہ جب کوئی اپروچ کرے اور ایک بار انکار کے بعد بھی پیچھا نہ چھوڑے تو گھر کے بڑوں کو انوالو کریں ۔ بڑوں کی انوالومنٹ کے بغیر مسلہ سنگین نوعیت اختیار کرسکتا ہے ۔
دوسری بات
اپنے بیٹوں کو یہ سمجھائیں کہ اگر کوئی لڑکی آپ کے پروپوزل کو ریجیکٹ کردے تو اس ریجیکشن کو گریس فلی قبول کریں ۔ انکار کو لڑکی کا حق سمجھیں ۔ ہر لڑکی آپ کی پراپرٹی نہیں
9 - 3
This is the channel which will keep inform to all of its subscribers or viewers about any latest event developed in Pakistan as well as whole world.We keep eye on the Politically economically socially developed issue also our channel would try to keep inform about Health science weather sports events in Pakistan and specially south Asia including India Bangladesh sari Lanka china Afghanistan etc We would try to deliver unbiased and objective and factually coverage to the problems with two sided view of a issue .For example we are going to inform our subscribers or viewers about Kashmir issue so we will inform on the based of both sided claims etc so it is requested to you to subscribe share like our YouTube channel